ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منیش سسودیا کو بی جے پی لیڈرکا چیلنج،تعلیم پرہم سے بحث کریں

منیش سسودیا کو بی جے پی لیڈرکا چیلنج،تعلیم پرہم سے بحث کریں

Tue, 05 Jan 2021 12:27:30    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ہریش کھرانہ نے دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کو چیلینج کیا ہے کہ وہ تعلیم کے ماڈل پر بحث کریں۔جب کہ منیش سسودیااسکول دیکھنے لکھنوپہونچے توانھیں جانے نہیں دیاگیا۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیااس موضوع پر یوپی اور اتراکھنڈ کی حکومت کا گھیراؤ کررہے تھے ، اب بی جے پی ان پرحملہ کررہی ہے۔بی جے پی لیڈر ہریش کھرانہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منیش سسودیا جی ، دہلی کے بی جے پی کارکنان کیجریوال حکومت کے ماڈل آف ایجوکیشن کی پول کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ دہلی کے لوگ احمق ہوگئے ہیں ، لیکن اتراکھنڈ کے لوگ آپ کے سبزباغ میں نہیں آئیں گے۔ اگر آپ ہمت کرتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ دہلی کے تعلیمی ماڈل پر بحث کرنے کے لیے تیار ہوں۔

بی جے پی لیڈرہریش کھرانہ کاکہناہے کہ منیش سسودیا یوپی اور اتراکھنڈ گئے ہیں تاکہ ان کے تعلیمی ماڈل کی غلط تعریف کی جائے۔ وہ وہاں کے وزیر تعلیم کو للکار رہے ہیں ، لیکن ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنی ہی ریاست میں کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو چیلنج کرسکیں۔

بی جے پی لیڈرنے الزام لگایا کہ سچائی یہ ہے کہ تعلیمی ماڈل صرف اشتہارات تک ہی محدود تھا ، زمین پرسچائی مختلف ہے۔ آج دہلی کا بچہ گورنمنٹ اسکول کی بجائے پرائیوٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنا ترجیح دیتا ہے ، ان برسوں میں نجی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بی جے پی لیڈر کی جانب سے کہاگیاہے کہ دہلی میں حکومت سے بجٹ خرچ نہیں کیا جارہا ہے ، نیا اسکول نہیں بنایا گیا ، نیا کالج نہیں بنایا گیا ہے ۔


Share: